لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے منگل کو الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی حکومت کےپانچ سالہ میعاد کار میں ایس پی لیڈروں کے خلاف بڑے پیمانے پر فرضی مقدمات درج کئے گئے اور ناہید حسن اسی کڑی کا حصہ ہیں
پارٹی ہیڈکوارٹر پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا’بی جے پی حکومت کے ذریعہ گذشتہ پانچ سالوں میں ایس پی لیڈروں بشمول ایک سینئر لیڈرکے خلاف بڑے پیمانے پر فرضی مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
اور کیرانہ سے موجودہ ایم ایل اے ناہید حسن ان میں سے ایک ہیں۔
سماج وادی پارٹی کا رجسٹریشن منسوخ کئے جانے کے سلسلے میں سپریم کورٹ میں فائل کی گئی پی آئی ایل پر کہا ایسے میں تو بی جے پی بھی کہیں سے الیکشن نہیں لڑ پائے گی