نئی دہلی، 10 مارچ ؛ پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی رجحانات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی اترپردیش اور منی پور میں آگے ہے۔ اتراکھنڈ اور گوا میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں کانگریس 14 سیٹوں پر،آپ 22 سیٹوں پر، شرومنی اکالی دل 05 سیٹوں پر، بی جے پی دو سیٹوں پر آگے ہے۔منی پور میں مقابلہ بی جے پی کے حق میں یک طرفہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
اتراکھنڈ میں 70 میں سے 24 سیٹوں کے ابتدائی رجحانات میں بی جے پی 11 اور کانگریس 13 سیٹوں پر آگے ہے۔
ان پانچ ریاستوں میں 690 سیٹوں کے لیے ووٹوں کی گنتی آج صبح 8 بجے شروع ہوئی۔ ابتدا میں ڈاک کے ذریعے موصول ہونے والے بیلٹ کی گنتی کی گئی۔ تمام ریاستوں میں ای وی ایم کے ذریعے ووٹنگ کرائی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی کی نگرانی کے لیے 671 مبصر، 130 پولیس مبصر، 10 خصوصی مبصر تعینات کیے ہیں۔
گوا میں 40 سیٹوں کے ابتدائی رجحانات میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔