نئی دہلی : بھارتیہ جنتا بھارٹی کے رکن اسمبلی نے ثانیہ مرزا کو پاکستان کی بہو قرار دے دیا اور برانڈ ایمبسڈر آف تلنگانہ کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت پاکستان کی مخالفت میں اندھا ہوگیا اور اپنی ہی اسٹار کھلاڑی کیخلاف محاذ کھول دیا، بھارتی ریاست تلنگانہ میں بھارتیہ جنتا بھارٹی کے رکن اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ ثانیہ مرزا پاکستان کی بہو ہیں لہذا انھیں برانڈ ایمبسڈر آف تلنگانہ کے عہدے سے ہٹا یا جائے۔
بھارتیہ جنتا بھارٹی کے رکن اسمبلی نے کہا دہشت گردی کی اتنی بڑی کارروائی کے بعد بھارت سمیت دنیا بھر کے ممالک کو چاہئے کہ پاکستان س تعلقات ختم کردیں۔
ہمیں پاکستان کی بہو کو اپنا برانڈ ایمبسڈر بنانے کی ضرورت نہیں
راج سنگھ
راج سنگھ نے تلنگانہ کے وزیراعلیٰ سے درخواست کی کہ ہمیں پاکستان کی بہو کو اپنا برانڈ ایمبسڈر بنانے کی ضرورت نہیں ، فوری طور پر ثانیہ مرزا کو برانڈ ایمبسڈر آف تلنگانہ کے عہدے سے ہٹائیں۔
یاد رہے بھارتی اسٹار ٹینس ثانیہ مرزا نے پلوامہ حملے میں بھارتی اہلکاروں کی ہلاکت کی سخت مذمت کرتے ہوئے 14 فروری کو بھارت کے لئے سیاہ دن قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ میں دعا کرتی ہوں کہ پھر کبھی ایسا دن نہ آئے اور امن قائم رہے ۔
یاد رہے گذشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کار بم حملے میں42 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے، حملے کے فوری بعد بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کردیا تھا، بھارت نے الزام لگایا تھا کہ پلوامہ میں حملہ کالعدم جیش محمد کی جانب سے کیا گیا ، جسے پاکستان کی پشت پناہی حاصل ہے۔