جون پور: اترپردیش کے جونپور میں مچھلی شہر سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ بی پی سروج کے پورے کنبہ کی جانچ ہوئی تھی جس میں رکن پارلیمنٹ کی رپورٹ مثبت سامنے آئی۔
ممبر پارلیمنٹ کے بیٹے پرمود کمار سروج نے آج یہاں بتایا کہ میرے پورے کنبہ کی کورونا جانچ ہوئی تھی جس میں میرے والد رکن پارلیمنٹ بی پی سروج کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مثبت آنے پر ایم پی بی پی سروج نے خود کو کورنٹائن کرلیا ہے۔