بستی: سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے پیر کو کہا کہ آئین اور جمہوریت کو بچانے کے لئے اترپردیش کے اقتدار سے بی جے پی کو ہٹانا ہوگا یہ عام الیکشن نہیں ہے .
بلکہ اس الیکشن سے ریاست کی قسمت کا فیصلہ ہوگا اور ملک کو نیا سمت ملے گا مسٹر یادو نے یہاں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی کے لئے امڈ رہے عوامی سیلاب کو دیکھ کر کچھ لوگوں کے حواس باختہ ہیں۔
جو گرمی نکالنے کی بات کرتے تھے دس مارچ کو عوام ان کا بھاپ نکال دیں گے۔
بی جے پی حکومت سے عوام عاجز آچکے ہیں۔