لکھنؤ:27جنوری(یواین آئی) ریلوے کی آر آر بی این ٹی پی سی امتحان کے سیاق میں مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمومایاوتی نے کہا کہ بی جے پی نوجوانوں سے پکوڑے فروخت کروانے کی.
اپنی تنگ ذہنیت کوتبدیل کرے اور غریب، بے روزگار نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ بند کرے مایاوتی نے اتوار کو اس تعلق سے اپنے ٹوئٹ میں لکھا’ پہلے یو پی ٹی ای ٹی اور اب ریلوے کے آر آر بی۔ این ٹی پی سی رزلٹ کے سلسلے میں یوپی وبہار میں کئی دنوں سے کافی ہنگامہ جاری ہے۔ یہ حکومتوں کی ناکامیوں کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔ غریب و بے روزگار نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ ایسا کھلواڑ اور مخالفت کرنے پر ان کی پٹائی انتہائی نامناسب ہے۔
انہوں کہا’ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے غریبی وبے روزگاری شباب پر پہنچ گئی ہے۔ سرکاری نوکری و ان میں ریزرویشن کی سہولیت غائب ہوگئی ہے۔ ایسے میں سالوں سے چھوٹی سرکاری نوکریوں کے لئے امتحان بھی صحیح سے نہیں ہوناناانصافی ہے۔ بی جے پی نوجوانوں سے پکوڑے فروخت کروانے کی اپنی ذہنیت کو تبدیل کرے‘۔