اتر پردیش کے دو ڈسکام کی مجوزہ نجکاری کو لے کر سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے منگل کو ایک بار پھر ریاست کی یوگی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بی جے پی والے بجلی کی نجکاری کریں گے، پھر بجلی کی شرح بڑھائیں گے، اس کے بعد ملازمین کی چھنٹنی کریں گے، پھر ٹھیکے پر لوگ رکھیں گے اور ٹھیکہ داروں سے بی جے پی والے کمیشن لیں گے۔ اکھلیش نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بعد کیا معلوم پانی کی نجکاری کا بھی نمبر آ جائے؟









