لکھنؤ: ایس پی صدراکھلیش یادونے کہاکہ پہلے مرحلہ کے الیکشن میں ہی انڈیا اتحاد کے حق میں الیکشن ہورہا ہے۔ مغربی یوپی میں چل رہی ہوا بی جے پی کا صفایاکردے گی۔ اس بار پارلیمانی الیکشن کا ماحول الگ ہے۔
ہر طبقے کےلوگ بی جے پی کے خلاف اور انڈیا اتحاد کے حق میں کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ پارلیمانی الیکشن جمہوریت، آئین اور ریزرویشن بچانے کا الیکشن ہے۔ بی جے پی کے لوگ اور ان کے کئی ممبر پارلیمنٹ ملک میں پارلیمانی الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے آئین بدلنے کی بات کہہ رہے ہیں۔
بابا صاحب امبیڈکر نے جو آئین بنایا ہے بی جے پی اسی کو ختم کرنا چاہتی ہے ۔ امبیڈکر کے خیالات کے مخالف انہوں نے ملک کے عوام کو ووٹ اور ریزرویشن کا جو حق دیا ہے بی جے پی اسے ختم کرنا چاہتی ہے۔
مظفر نگر سے انڈیا اتحاد کے ایس پی امیدوار ہریندر ملک کی حمایت میں منعقد الیکشن جلسے میں اکھلیش نے کہاکہ لوگوں سے متحد ہوکر بی جے پی کو شکست دینے اور اس الیکشن میں نوجوانوں ، کسانوں اور ملک کے عوام کا مستقبل جڑا ہے۔
بی جے پی نے سبھی کو دھوکہ دیا ہے جس کی وجہ سے پورے ملک میں بی جے پی کے خلاف ناراضگی ہے۔ بی جے پی پہلے جملے بازی کرتی تھی اور گارنٹی لے کر آئی ہے۔
بی جے پی کی گارنٹی اسی طرح کی گھنٹی ہے جس طرح سے تھالی اور تالی بجاکر کورونا بھگانے کی تھی۔