نئی دہلی: عام انتخابات 2019ء میں سیاست کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا یہ کہا نہیں جاسکتا ۔ لیکن ماحول کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ بی جے پی کی 2014 ء میں جس طرح ہوا سازگار تھی اب وہ نظر نہیںآرہی ہے ۔
معروف سابق آئی پی ایس افسر او رناول نگار تیستاسیتلواڈ او رمعروف سماجی کارکن ڈاکٹر منیرہ خان نے اپنا ایک سروہ پیش کیا ۔
انہوں نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ملک کے سب سے بڑی ریاست اترپردیش کی کل ۸۰؍ نشستوں میں اس مرتبہ بی جے پی کو کم از کم ۲۵؍ سیٹیں او رزیادہ سے زیادہ ۴۰؍ سیٹیں ملنے کی توقع ہے ۔ واضح رہے کہ 2014ء میں بی جے پی یہاں پر ۷۳؍ سیٹو ں پر قبضہ کیاتھا ۔ سروے کے مطابق دہلی میں بی جے پی کے حق میں ۴؍ تا چھ سیٹیں آنے کی امید کی جارہی ہے ۔ مدھیہ پردیش میں کم از کم ۷؍ زیادہ سے زیادہ ۱۳؍ سیٹیں ملنے کی توقع ہے ۔