لکھنؤ: وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاکہ اترپردیش سے بی جے پی 80 لوک سبھا سیٹیوں پر کامیاب ہوگی۔ نریند رمودی تیسری مرتبہ وزیراعظم بنیں گے اس کےلئے حکومت کے عوام بہبود اسکیموں اور تنظیم کے نظریات کو عوام کے درمیان میں لےجانا ہے۔ عوام سے رابطہ اور گفتگو کی بی جے پی روایت کے مطابق کام کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ جمعرات کو لوک سبھا انتخاب اسکیم جلسہ کو خطاب کررہے تھے۔
ریاستی صدر بھوپیندر سنگھ چودھری نے کہاکہ پارٹی کےذریعہ لوک سبھا انتخاب کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔ ایسے میں ہماری سرگرمی بھی بڑھے گی۔
ایس پی اور بی ایس پی اور کانگریس سمیت تمام حزب مخالف پارٹیاں جہاں ایک جانب اتحاد کےلئے جدوجہد کررہی ہیں وہیں ہمیںبوتھ کامیابی کا ہدف لے کر ہر ایک بوتھ پر کامیابی کی پالیسی پر کام کرنا ہے۔
قومی جنرل سکریٹری ونود تاؤڑے نے کہاکہ اترپردیش کے عوام نے گاؤںا ور شہر کی حکومت سے مرکز کی حکومت تک بھارتیہ جنتا پارٹی کو یکجہتی کےساتھ آشیرواد دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مستفیدین رابطے کے ذریعہ سے ہمیں ہر ایک مستفید کی دہلیز پر پہنچ کر رابطہ اور گفتگو قائم کرنا ہے۔
چانسلر کلب ایل ڈی اے میں منعقد جلسے میں نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور برجیش پاٹھک ، ریاستی جنرل سکریٹری دھرم پال سنگھ اور ریاستی معاون انچارج سنجیو چورسیا ، سابق ریاستی صدر رماپتی رام ترپاٹھی اور سوریہ پرتاپ شاہی اور سوتنتر دیو سنگھ موجود تھے۔