اعظم گڑھ : سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت مہنگائی سے عوام کی توجہ ہٹانے اور سرکاری اداروں کو بیچنے کے لیے گیان واپی اور تاج محل جیسے مسائل کو ہوا دے رہی ہے۔
مسٹر یادو نے منگل کو یہاں کہا کہ بی جے پی نے اپنے فائدے کے لیے کئی اپوزیشن بنائے ہیں اور آج کل کئی پارٹیوں کی طرف سے مسلمانوں کو ایس پی سے الگ کرنے کی سازش ہورہی ہے، جسے عوام کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بنیادی مسائل پر کام نہیں کر رہی۔