سلطانپور: اترپردیش میں کانگریس کے انتخابی انچارج و چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے مہنگائی۔
بے روزگاری سے نجات کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی شکست فاش کو لازم قرار دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں عوام سے بڑی کئی طاقت نہیں ہوتی۔
ضلع سلطان پور کے صدر اسمبلی حلقے میں کانگریس امیدوار ابھیشیک رانا کی حمایت میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بگھیل نے کہا کہ وسو دیو کٹمب کم کا نعرہ دینے والے نفرت کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔