امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور سیاہ فام کھلاڑیوں میں تنازع شدت اختیار کر گیا، صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد فٹبال کے اسٹارز سیاہ فام کھلاڑیوں نے لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں میچ سے قبل گھٹنوں کے بل بیٹھ کر احتجاج کیا، نسلی تعصب کی نئی بحث چھڑ گئی۔
ٹرمپ کی دھمکی کے ردعمل میں سیاہ فام کھلاڑیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہونے سے انکار کر دیا اورگھٹنے کے بل بیٹھ کر بھرپور احتجاج کیا۔