کانپور: مسلسل پٹرول و ڈیزل کی قیمتوںمیں اضافہ سے مشتعل سماجوادی پارٹی کے کارکنوںنے آج سماجوادی پارٹی کے رہنما ابھیمنیو گپتاکی رہنمائی میں جاجمئو پٹرول پمپ کے باہر سماجی دوری کے ساتھ ماتھے پر سیاہ پٹی باندھ کر اور سیاہ غبارے اڑاکر بی جے پی حکومت کے ذریعہ پٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف مظاہرہ کیاگیا۔
سماجوادی پارٹی ویاپار سبھاکے سابق ریاستی نائب صدر اور اترپردیش ریاستی ویاپار منڈل کے ریاستی صدرابھیمنیوگپتا کی رہنمائی میں سماجوادیوں نے بی جے پی ہٹاؤ دیش بچاؤ اورقیمتوںمیں اضافہ واپس لو کے نعرے لگاتے ہوئے سیاہ غبارے چھوڑے۔اس موقع پر ابھیمنیو گپتا نے کہاکہ غور کیجئے یہ کتنے شرم کی بات ہے کہ بی جے پی حکومت میں ڈیزل پٹرول سے بھی گراں ہوگیا۔
۲۰۱۴سے اس معاملہ پر حکومت کو گھیرنے والی بی جے پی آج شرمندگی میں کچھ بولنے کی حالت میں نہیں ہے، آج جب عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں کم ہیں تب اگر ملک کے باشندوں سے تیل کیلئے ۸۰ روپئے کی قیمت لی جائے گی تواس کے معنی تویہی ہیں کہ بی جے پی مکمل طور سے حکومت چلانے میں ناکام ہے اور اب اس کو ہٹنا چاہئے۔
لاک ڈاؤن کے بعد حالات بد سے بدتر ہوگئے ہیں۔ون نیشن ون ٹیکس کا وعدہ بھی بی جے پی کے ہروعدے کی طرح جھوٹ اور دھوکہ ثابت ہوا۔مال اور سامان کی ٹرانسپورٹنگ اور پیداوار۲۰فیصد تک گراں ہوگئی اور کھیتی کسانی میں آبپاشی کی لاگت بھی بڑھ گئی۔تاجر رورہے ہیں کیونکہ وہ آرڈر لے کر مال بناتے ہیں اور قیمت پہلے سے طے ہوتی ہے۔
سماجوادی پارٹی رہنما محمد شاہ رخ خلیفہ نے کہاکہ پٹرول وڈیزل کی قیمتوں کے اضافہ نے سب کی کمر توڑ دی ہے۔سماجوادی پارٹی رہنما ارشد خان نے کہا کہ چین سے آنے والے سامان پرقدغن لگانے پربھی بی جے پی حکومت خاموش ہے ، سہج پریت سنگھ نے کہاکہ پٹرول وڈیزل کی قیمتوںمیں اضافہ زبردست گرانی سے عوام میں نفسی نفسی کا عالم ہے۔ابھیمنیوگپتا نے کہاکہ تیل کی قیمتیں عالمی قیمتوں کے مطابق کم نہیں ہوتیں توتیل کوجی ایس ٹی میں نہیں لایاجاسکتاہے۔