کابل: افغانستان میں نماز جمعہ کے وقت مسجد میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں امام مسجد سمیت 12 نمازی شہید اور 17 زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل کے علاقے شکر درہ کی مسجد حاجی بخشئی میں اس وقت زوردار دھماکا ہوا جب وہاں نماز جمعہ کی ادائیگی کی جارہی تھی۔ دھماکے میں امام مسجد سمیت 12 نمازی شہید اور 17 زخمی ہوگئے۔









