یوکرین میں روسی حملے کے بعد روسی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں، کیف اور خار کیف میں کئی گھنٹوں کے سکون کے بعد پھر سے دھماکے سنے گئے ہیں۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ یوکرینی فضائیہ روسی فوج کے قافلوں پر ڈرون حملے کر رہی ہےجس سے نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔
فضائی کمپنی کاکہنا ہے کہ پروازوں کی معطلی کا فیصلہ یورپی یونین کی روسی طیاروں پرپابندی کے بعد کیا گیا ہے۔روس یوکرین تنازع،عالمی سطح پر تیل، اجناس کی قیمتوں میں اضافہ
یورپی یونین کاکہنا ہے کہ یوکرین جنگ جاری رہی تو 70 لاکھ سے زائد افراد کے بے گھر ہونے کا امکان ہے۔
یورپی یونین کمشنر برائے کرائسس مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ براعظم یورپ میں سالوں بعد انسانی بحران جنم لے سکتا ہے۔
G7 رہنماؤں کی روس پر مزید پابندیاں لگانے کی دھمکی
خبر ایجنسی کاکہنا ہے کہ جی سیون رہنماؤں نے روس پر مزید پابندیاں لگانے کی دھمکی دی ہے۔
رہنما جی سیون نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین پر حملے جاری رکھے تو مزید پابندیاں لگائیں گے اور روس کی یوکرین پر عسکری کامیابی کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
انگلینڈ روس کیخلاف تمام انٹرنیشنل فٹبال میچوں کا بائیکاٹ کرے گا، فٹبال ایسوسی ایشن برطانیہ
فٹبال ایسوسی ایشن برطانیہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ انگلینڈ روس کے خلاف تمام انٹرنیشنل فٹبال میچوں کا بائیکاٹ کرے گا۔
برطانیہ فٹبال ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ فٹبال میچز کے بائیکاٹ کا فیصلہ یوکرین سے اظہار یکجہتی کے لیےکیا ہے۔