واشنگٹن، 21 جنوری (یو این آئی/ا سپوتنک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن،روس کے وزیر خارجہ سرگیئی لاوروف کے ساتھ مشرقی یورپ میں سلامتی کے مسئلےپر مذاکرہ کے لیے جنیوا پہنچ گئے ہیں۔
امریکی وفد کے ساتھ سفر کرنے والے سی این این نیوز چینل کے نمائندے نے یہ اطلاع دی۔ مسٹر بلنکن اور مسٹر لاوروف یوکرین اور تنظیم معاہدہ شمالی اوقیانوس (نیٹو) کے مشرق کی جانب سے توسیع کے منصوبے پر تبادلہ خیال کریں گے، جسے روس اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ مانتا ہے۔