غزہ میں اسرائیلی فوج کی خونریز کارروائیاں جاری ہیں، صیہونی طیاروں نے خان یونس پر بمباری کرکے 65 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔’غزہ شہر کے الرمل محلے میں رہائشی اپارٹمنٹ پر بھی بمباری کی گئی، یرموک مارکیٹ میں بھی ایک گاڑی پر حملہ کیا گیا۔
24 گھنٹوں کے دوران 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے، شہدا کی مجموعی تعداد 25 ہزار 300 ہوگئی جبکہ 63 ہزار افراد زخمی ہوچکے ہیں۔









