جو تازہ تصویر سامنے آئی ہے ، اس سے لگ رہا ہے کہ کپور کنبہ اور ملائیکہ کے رشتے کافی خوشگوار ہیں ۔ خاص طور پر ملائیکہ اور سونم کپور کے رشتہ اچھے ہیں ۔
ملائیکہ اروڑہ اور ارجن کپور خواہ اپنی زبان سے کچھ بھی نہ کہیں ، لیکن پوری انڈسٹری میں ان کا معاشقہ موضوع بحث ہے ۔ الگ الگ مواقع پر ایک ساتھ نظر آنے سے شروع ہوئی اس افواہ پر کرن جوہر کے شو میں بات چیت کے دوران مہر سی لگ گئی ۔ کرن تو کرینہ سے شادی کی تفصیلات بھی نکلوانا چاہتے تھے ، لیکن کرینہ نے بڑے ہی پیار سے اس کو نظر انداز کردیا ۔
اب کرینہ تو کرن کے سوال کو ٹال گئیں ، لیکن جو تازہ تصویر سامنے آئی ہے ، اس سے لگ رہا ہے کہ کپور کنبہ اور ملائیکہ کے رشتے کافی خوشگوار ہیں ۔ خاص طور پر ملائیکہ اور سونم کپور کے رشتہ اچھے ہیں ۔ کئی رپورٹس میں دعوی کیا جاتا رہا ہے کہ سونم کو ملائیکہ اور ارجن کا ساتھ ہونا پسند نہیں تھا ۔ یہ بات اس لئے کہی جارہی تھی کیونکہ ایک پروگرام کے دوران ملائیکہ کے ساتھ کچھ ان بن ہوگئی تھی ۔
اب اختلافات اور من مٹاو کی خبریں سچ تھیں یا صرف ایک افواہ یہ تو نہیں بتایا جاسکتا ہے ، لیکن ملائیکہ اور سونم کو ساتھ دیکھ کر سبھی کافی خوش ہیں ۔ اس تصویر کے بعد ایک مرتبہ پھر قیاس آرائی کا بازار گرم ہوگیا ہے کہ جلد ہی ملائیکہ اروڑہ باضابطہ کپور کنبہ میں انٹری لے سکتی ہیں ۔ اگر یہ سبھی افواہیں سچ ہیں تو ملائیکہ اور ارجن اسی سال یعنی 2019 میں ہی ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کی قسمیں کھاسکتے ہیں ۔