’دی لیجنڈ آف بھگت سنگھ‘ جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کرنے والے بولی وڈ اداکار و بھارتی ٹیلی وژن کے معروف اداکار کو مبینہ طور پر متنازع شہریت کے قانون کی مخالفت کرنے پر معروف ٹی وی شو ’ساودھان انڈیا‘ سے نکال دیا گیا۔
سوشانت سنگھ نے گزشتہ روز اپنی مختصر ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ ان کا ’ساودھان انڈیا‘ میں اداکاری کا سفر ختم ہوا۔اداکار کی جانب سے ٹوئٹ کیے جانے کے بعد متعدد افراد نے ان کی ٹوئٹ کو لائیک کیا جب کہ درجنوں افراد نے اس پر کمنٹس بھی کیے۔
And, my stint with Savdhaan India has ended.
— सुशांत सिंह sushant singh سشانت سنگھ (@sushant_says) December 16, 2019