ممبئی: عالیہ بھٹ کی شادی کے بارے میں ان دنوں زبردست چرچا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ عالیہ اور رنبیر کپور کی شادی کی تیاریاں بھی شروع ہوگئی ہیں۔
ادھر ، عالیہ بھٹ کی والدہ ، سونی رزدان اپنی 63 ویں (سونی رزدان سالگرہ) کی سالگرہ منارہی ہیں۔ عالیہ میڈیا کے سامنے جتنا سنبھال کے (سدھی) ہوئی بات کرتی ہیں ان کی والدہ سونی رزدان اتنی ہی بے باک ہیں ۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نےٹرولرس سے پریشان ہوکر ایسا جواب دیا کہ سب کی بولتی بند ہوگئی تھی۔
بتادیں کہ ‘سر’، ‘سڑک ‘ اور “راضی ” جیسی فلموں میں کام کرچکیں سونی رازدان اپنے بت باکی کیلئے بھی پہچانی جاتی ہیں۔ وہ جلد ہی اپنی فلم “نوفادرس ان کشمیر” لیکر آرہی ہیں۔
اسی فلم کے پرموشن کے سلسلے میں جب سونی ایک انٹرویو دے رہی ہیں تبھی انہوں نے ٹرولرس کو جواب دیتے ہوئےکہا تھا” جب بھی میں کچھ بولتی ہوں تو ٹرولرس کانشانہ بن جاتی ہوں، مجھے غدار وطن کہا جاتا ہے۔ کبھی۔کبھی سوچتی ہوں کہ مجھے پاکستان ہی چلےجانا چاہئے۔ وہاں پر زیادہ خوش رہوں گی۔ وہاں کھانا بھی بہت اچھا ہے۔ آپ لوگوں نے ہی ٹرول کر کے کہا کہ پاکستان جاؤ، اس لئے پاکستان جاؤں گی”۔
سونی نے آگے کہا “میں اپنی مرضی سے پاکستان چھٹیاں منانے جاؤں گی’۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اب ایسے ٹرولرس سےکوئی فرق نہیں پڑتا۔ اس کے ساتھ وہ کہتی ہیں ‘میں ہندستان کے پوری طرح ہندو ملک بننے کے خلاف ہوں۔ پاکستان میں ملا جلا کر کلچر نہیں ہے، اسی وجہ سے وہ بہتر ملک نہیں بن سکا ہے’۔
بات کریں سونی رازدان کی پرسنل (نجی ) زندگی کی تو انہوں نے مہیش بھٹ سے لو میرج کی تھی۔ مہیش بھٹ اپنی پہلی بیوی کرن سے طلاق نہیں لے سکے جس کے چلتے انہوں سونی سے شادی کرنے کیلئے مذہب اسلام کو قبول کیا تھا۔ سونی کی دو بیٹیاں ہیں عالیہ بھٹ اور شاہین بھٹ۔