آنجہانی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی برسی سے قبل ان کے شوہر، فلمساز بونی کپور، بیٹیاں جھانوی کپور اور خوشی کپور اُنہیں یاد کرکے جذباتی ہوگئیں۔بونی کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سری دیوی کا ایک پورٹریٹ شیئر کیا۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اہلیہ، سری دیوی کے لیے لکھا کہ’ آپ 5 سال پہلے ہمیں چھوڑ کر چلی گئی تھیں لیکن آپ کی محبتیں اور یادیں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گی‘۔
اس سے قبل جھانوی کپور نے بھی سری دیوی کے لیے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا۔
اُنہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ماں، میں اب بھی آپ کو ہر جگہ تلاش کرتی ہوں، اب بھی میں ہر کام کرتے ہوئے امید کررہی ہوں کہ آپ کو مجھ پر فخر ہوگا۔