ممبئی، 27 ستمبر (یو این آئی) بالی وڈ اداکار آیوشمان کھرانہ فلموں سے طویل بریک لینا چاہتے ہیں۔ان کی فلم ’ڈریم گرل‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے جو باکس آفس پر سپرہٹ ثابت ہوئی ہے۔اس فلم کی کامیابی کے بعد آیوشمان کے پاس فلموں کے آفر کی بھرمار ہے۔آیوشمان ابھی فلم ’بالا‘ میں مصروف ہیں اور وہ طویل بریک لینے کی تیاری کررہے ہیں۔
آیوشمان نے نومبر میں طویل بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔وہ اپنی اہلیہ اور دو بچوں کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے بتایا ’’مجھے نہیں معلوم بریک کتنا لمبا ہوگا۔یہ دو ، تین ماہ یا اس سے بھی طویل ہوسکتا ہے۔
گزشتہ برس یا زائداز برس میں نے شوٹنگ میں گزارے ہیں ۔لیکن اب میں اس کا خیال رکھوں گا اور بیلنس کروں گا۔
میں نومبر سے اپنے کنبہ کے ساتھ وقت گزاروں گا۔انہوں نے کہا کہ میں جلد ہی بالا کے پرموشن میں مصروف ہوجاؤں گا ‘‘۔
انہوں نے کہا ’’میں نے بالاکے بعد کوئی فلم سائن نہیں کی ہے۔15 نومبر کے بعد میں اپنے کنبہ کے ساتھ رہوں گا ۔
مجھے لگتا ہے کہ میرے بچے بڑے ہورہے ہیں اور مجھے اپنی بیوی کے ساتھ وقت
گزارنا چاہئے۔میں وقتا فوقتا کام کرنے کی اچھی کوشش کر رہا ہوں۔