ممبئی: بالی ووڈ میں اپنی سنجیدہ اداکاری کے لیے مشہور کنگنا رنوت کی فلم ’منی کرنیکا دا کوئین آف جھانسی ‘نے 50 کروڑ روپے کی آمدنی کمائی ہے۔
کنگنا رنوت کی فلم ’منی کرنیکا دا کوئین آف جھانسی‘ 25 جنوری کو جلوہ گر ہوئی ہے۔
یہ فلم رانی لکشمی بائی کی زندگی پر مبنی ہے جس میں بچپن کی منو کے جھانسی کی رانی بننے اور انگریزوں سے مقابلہ کرنے کی پوری کہانی دکھائی گئی ہے۔
کنگنا رنوت نے فلم میں جھانسی کی رانی لکشمی بائی کا کردار ادا کیا ہے۔
یہ فلم ملک میں 3000 اور بیرون ملک میں 700 سنیماؤں پر ریلیز ہوئی ہے۔
اس فلم کو دنیا کے 50 ممالک میں ایک ساتھ ریلیز کیا گیا ہے۔
اس فلم کو ہندی کے علاوہ تمل اور تیلگو کے ڈب ورژن کے ساتھ ریلیز کیا گیا ہے۔
منی کرنیکا کی کہانی فلم باہوبلی کے مصنف کے وی وجيندر پرساد نے لکھی ہے۔
یہ فلم 50 کروڑ کے اعداد و شمار پار کر چکی ہے۔
شمالی ہندوستان میں جس طرح کا کلکشن ملا ہے اس حساب سے فلم کو اس ہفتے میں تقریباً 60 کروڑ روپے تک کی کمائی ہو جائے گی۔