ممبئی، 8 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ کے ہیرو رہتک روشن کورونا وائرس کی وبا کے اس مشکل وقت میں 1.2 لاکھ ضرورت مند لوگوں کوکھانا مہیا کرارہے ہیں۔کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے کے لئے بالی ووڈ کے کئی ستارے آگے آئے ہیں۔
رہتک روشن نے بھی ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) اکشے پاتر فاؤنڈیشن سے ہاتھ ملایا ہے اور تقریباً 1.2 لاکھ ضرورت مندوں کو ڈبہ بند کھانا بانٹنے کا اعلان کیا ہے۔
اکشے پاتھ فاؤنڈیشن نے ٹوئیٹ کیا، ہمیں یہ بتاتے ہوئے انتہائی خوشی ہورہی ہے کہ رہتک کے آنےسے ہمارے فاؤنڈیشن کو اور تقویت ملی ہے۔
یہ کھانا ہم ملک بھر کے آشرم، یومیہ مزدوروں اور کمزور طبقے کے لوگوں تک اس وقت تک پہنچائیں گےجب تک صورتحال نارمل نہیں ہوجاتی۔
رہتک نے امید ظاہر کی کہ ملک میں کوئی بھی بھوکا نہ سوئے۔انہوں نے تنظیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب اپنے اپنے طریقہ سے اس بحران کی گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم اپنے طریقہ سے جو کرسکتے ہیں آیئے اسے کرنا جاری رکھیں۔کوئی عطیہ چھوٹا یا بڑانہیں ہوتا ہے۔