پرینکا چوپڑا ایک معاملہ میں کافی خوش قسمت ہیں۔ وہ یہ کہ شوہر انہیں بےحد محبت کرنے والا ملا ہے۔ نک کبھی مرسڈیز، کبھی لمبی چھٹیاں تو کبھی تحفہ دےکر انہیں سرپرائز کرتے رہتے ہیں۔ اب نک اپنی بیوی پرینکا کو ایک تحفہ دے کر دوبارہ خبروں میں آگئے ہیں۔ اس بار تو انہوں نے پرینکا کو بیلی گفٹ کی ہے۔
پرینکا نے اپنی اس نئی بیلیز کی تصویر انسٹاگرام پر لگائی اور ایک دل والے اموجی کے ساتھ نک جونس کا نام لکھا۔ صاف ہے کہ یہ تحفہ نک سے ملا ہوگا۔ تبھی تو اس طرح شکریہ ادا کیا جا رہا ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ روز پرینکا اور نک کے طلاق کی خبروں کا بازار بےحد گرم تھا۔ ’او کے‘ نام کی ایک میگزین نے اس بات کا دعوی کیا تھا کہ پرینکا- نک ایک دوسرے سے جلد طلاق لینے والے ہیں۔ وہیں اس بات کا دعوی بھی کیا گیا کہ ان کی ہر چھوٹی بات پر لڑائیاں ہوتی ہیں جس کی وجہ سے وہ اب اور ساتھ نہیں رہنا چاہتے ہیں۔ لیکن ان تمام خبروں کو دونوں ہی خاندانوں نے خارج کیا ہے۔