بالی ووڈ میں نئی فلمی کہانیوں کے بحران کی وجہ لگتا ہے اب فلمساز بائیوپکس بنانے کو ترجیح دینے لگے ہیں اسپورٹس مین کے بعد اب سیاستدانوں کی بائیوپکس بننے لگے ہیں۔ ایسے میں اب سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کی زندگی پر تین فلمیں بنانے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں سے ایک پروڈیوسر نے اپنی فلم کا ٹائیٹل ’’اٹل‘‘ رجسٹرڈ کروالیاہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ بی جے پی قائد واجپائی جی کے لائف ٹائم کو ان فلموں میں پوری طرح پردہ سمیں پر پیش کیا جائے گا۔
ڈائرکٹر کے سائی کرن کے ڈائرکشن میں بننے والی کامیڈی ہارر، سسپنس اور ایکشن سے بھرپور ایک دلچسپ ویب سیریز ’’بھاگ بھائی بھاگ‘‘ کی جلد شروعات ہونے والی ہے جس میں مست علی (سلیم پھیکو)، نعیم شیخ اور عرفان خان کے اہم کردار ہے۔ پروڈیوسر کا شاپلپا کے ساتھ اس ویب سیریز کے معاون پروڈیوسرس نعیم شیخ اور عرفان خان ہیں نوجوان اداکار نعیم شیخ اس ویب سیریز میں ایک دلچسپ فینانسر کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ اس سیریز کو کرنے کے بعد انہیں اور بھی حیدرآبادی فلموں کے آفرز ملنے لگے ہیں۔ یہ ویب سیریز یوٹیوب پر دسہرہ کے بعد سے دیکھی جاسکتی ہے۔