ممبئی۔ اداکارہ کنگنا رانوت اور مہاراشٹر حکومت کے درمیان کھینچ تان کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ بدھ کو بی ایم سی نے اپنا ہتھوڑا چلایا تو کنگنا نے بامبے ہائی کورٹ میں اپیل کی جس پر ہائی کورٹ نے نوٹس لیا۔ کنگنا رانوت کے بنگلے پر غیر قانونی تعمیرات کو لے کر کی جا رہی بی ایم سی کی کارروائی پر بامبے ہائی کورٹ نے روک لگا دی ہے۔ بالی ووڈ کی ‘ پنگا گرل’ نے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کر اس کاروائی پر روک لگانے کی مانگ کی تھی۔ وہیں، اس معاملے پر جمعرات کو دوپہر تین بجے پھر سے سماعت ہو گی۔









