اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر برائے خوراک نے ایک بیان میں صیہونی حکومت کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔ ارنا نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر برائے خوراک مائیکل فخری نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نہ صرف یہ کہ غزہ میں انسان دوستانہ امداد نہیں پہنچنے دے رہی ہے بلکہ وہاں کی زمین اورخوراک کے ذرائع کو بھی نابود کررہی ہے۔انھوں نے صیہونی حکومت کے بائیکاٹ اور اس کے حامیوں پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔









