نئی دہلی : ہندوستانی بحریہ نے بحیرہ عرب میں براہموس میزائل کا اتوار کو کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ میڈیا کے مطابق یہ میزائل براہموس ایروسپیس پرائیوٹ لمیٹڈ نے تیار کیا ہے جو کہ ہندوستان اور روس کا مشترکہ پراجیکٹ ہے۔
یہ کمپنی سْوپر سونک میزائل، آبدوزیں، جہاز اور بحری بیڑے بناتی ہے۔رپورٹ کے مطابق براہموس میزائل آواز کی رفتار سے تقریباً تین گْنا تیز اپنے نشانہ کی طرف بڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔خیال رہے براہموس ایک سْوپر سونک کروز میزائل ہے جس کے ’اینٹی شپ‘ ورژن کا تجربہ پچھلے سال اپریل میں کیا گیا تھا۔میڈیاکے مطابق ہندوستان براہموس میزائل برآمد بھی کر رہا ہے۔جنوری 2022 میں ہندوستان نے فلپائن کے ساتھ 375 ملین ڈالرز کا معاہدہ کیا تھا جس کے تحت ہندوستان ‘فلپائن کو میزائل کی تین بیٹریاں فروخت کرے گا۔
Indian Navy carried out a successful precision strike in the Arabian Sea by ship launched BrahMos missile with DRDO designed Indigenous Seeker and Booster, reinforcing commitment towards AatmaNirbharta: Indian Navy pic.twitter.com/0i5ED0v8Ff
— ANI (@ANI) March 5, 2023
واضح رہے گذشتہ سال مارچ میں ہندوستان کا ایک میزائل پاکستان میںجاگرا تھا جس کے بعد پاکستان کے احتجاج پر ہندوستان نے مؤقف اپنایا تھا کہ یہ میزائل ایک ’تکنیکی خرابی‘ کے باعث پاکستانی علاقے میں گرا تھا۔اگست 2022 میں انڈین فضائیہ نے اعتراف کیا تھا کہ براہموس میزائل ’حادثاتی طور‘ پر پاکستان میں جاگرا تھا۔بیان کے مطابق تین عہدیداروں کو بنیادی طور پر اس واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ مرکزی حکومت نے ان کی خدمات کو فوری طور پر ختم کر دیا گیا اور 23 اگست 2022 کو عہدیداروں کو برطرفی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔‘