سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان (ایم بی ایس) بھی فیشن سمبل بن گئے ہیں، ان کے پہنے ہوئے ماسک کا برانڈ مارکیٹ میں ختم ہوگیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز العلا میں گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی) کی کانفرنس میں محمد بن سلمان اور ان کا ماسک توجہ کا مرکز بن گئے۔
ان کی کانفرنس کی تصاویرسماجی رابطے کی ویب اور ٹی وی چینلز کے ذریعے وائرل ہوئیں تو سوشل میڈیا صارفین نے ماسک کے بارے میں استفسار کرنا شروع کردیا۔
رپورٹ کے مطابق جیسے ہی لوگوں کو ماسک کے برانڈ اور کمپنی سے متعلق پتا چلا لوگ اُسے خریدنے کے دوڑ پڑے، دیکھتے ہی دیکھتے ایم بی ایس کا پہننے ہوئے ماسک کا برانڈ ’سولڈ آؤٹ‘ ہوگیا۔
صرف دکانوں پر ہی نہیں اس برانڈ کا ماسک آئن لائن پاپس بھی سولڈ آؤٹ ہوچکا ہے کیونکہ ماسک میں دلچسپی رکھنے والوں نے سماجی رابطے پر شیئر کی گئی دکانیں ہی نہیں بلکہ آن لائن شاپس کے لنک پر کھنگال ڈالے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شہزادہ محمد سلمان کے پہننے ہوئے ماسک نے لوگوں کو اتنا متاثر کیا ہے کہ لوگوں نے مذکورہ برانڈ کرنے والی کمپنی تک کا سراغ لگالیا ہے اور سماجی رابطے پر اُس کا لنک بھی شیئر کردیا ہے۔
بعض صارفین جنہوں نے سعودی شہزادے پر جچنے والا ماسک خرید لیا انہوں نے اس کا اظہار خوشی اور فخر کے ساتھ کیا اور کہاکہ’یہ ماسک ہمارے پاس موجود ہے، ہمیں خوشی ہے ہم ولی عہد کا پسندیدہ ماسک پہنتے ہیں‘۔
ایم بی ایس کے پسندیدہ ماسک کا وزن صرف 5 گرام ہے، جو ایئرکوین نامی کمپنی بناتی ہے، جس کا نام نانو 3 ڈی فائبرماسک ہے۔
اس ماسک میں کئی خوبیاں ہیں، جن میں سے ایک چہرے پر مضبوطی سے فٹ ہوجانا بھی شامل ہے تاکہ گرد و غبار کے ذرات میں بھی سانس کے ساتھ نہ جاسکیں۔
اس کی مارکیٹ میں قیمت 105 ریال جبکہ آن لائن شاپس پر یہ کم قیمت میں بھی دستیاب ہے۔