ریو ڈی جنیرو، 30 دسمبر (یو این آئی) برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 20548 نئے معاملوں کی تصدیق کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 75 لاکھ سے زیادہ 7504833 تک پہنچ ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق اس دوران 431 کورونا مریضوں کی موت سے مرنے والوںک ی تعداد 191570 ہوگئی ہے۔
برازیل کی ساؤ پاؤلو ریاست کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں اب تک 1427752 لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 45902 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
جنوبی امریکی ملک برازیل امریکہ کے بعد دنیا میں کورونا کے معاملے میں سب سے زیادہ متاثر ہے جو متاثرین کی تعداد کے معاملے میں ہندوستان سے پیچھے ہے لیکن امریکہ کے علاوہ کورونا سے سب سے زیادہ لوگوں کی موت یہی ہوئی ہے۔