برازیل ، 12 دسمبر ( یواین آئی) برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا کورونا وائرس سے 646 افراد ہلاک ہوئے ہیں ، جس سے اموات کی مجموعی تعداد 180،411 ہوگئی ہے۔
برازیل کی وزارت صحت نے بتایا کہ اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس کے 53،030 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6،834،829 ہوچکی ہے۔ وہیں 77،001 افراد کی شفایابی سے صحت مند مریضوں کی مجموعی تعداد 60.4 لاکھ ہوگئی ہے۔
خیال عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے 11 مارچ2020 کو کوڈ 19 کو ایک عالمی وبا قرار دیا تھا۔
دنیا میں برازیل، امریکہ اور ہندوستان کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔ اب تک دنیا بھر میں مجموعی طور پر 7 کروڑ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔