ریودی جنیریو،14فروری (ژنہوا)برازیل کے جنوب مشرقی صوبہ مناس گیرائس میں باندھ کےحادثہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 166ہوگئی ہے جبکہ 155افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں ۔ریاست کی سول سکیورٹی ایجنسی ن بدھ کو یہ اطلاع دی ۔
ایجنسی کے لیفٹینٹ کرنل فلاویو گوڈنہو نے صحافیوں کو بتایاکہ دیگر 155افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں کیونکہ جنوری میں باندھ ٹوٹنے کے بعد ہزاروں ٹن کیچڑ بروماڈنہو شہر کے کئی حصوں میں پھیل گئی ۔
انھوں نے کہاکہ لاپتہ لوگوں کی لاشوں کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔بچاؤٹیمیں تیزی سے لاشیں نہیں نکال پارہی ہیں کیونکہ لاشیں کم سے کم 15میٹر کیچڑ میں دبی ہوئی ہیں ۔
افسران نے ہلاک ہوئے لوگوں میں سے 160کی شناخت کی ہے جن میں سے بیشتر کانکن اور آس پاس کے لوگ شامل ہیں ۔