برازیلیا، 29 مارچ ؛برازیل کے صدر جائر بولسونارو کو ‘بے چینی’ کی شکایت کے بعد ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا معائنہ کیا جائے گا۔جی ون نیوز پورٹل نے وزیر مواصلات فابیو فاریا کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسٹر بولسونارو کو کچھ تکلیف محسوس کرنے کے بعد پیر کی شام کو برازیلیا کے مسلح افواج کے اسپتال میں معائنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔ توقع ہے کہ وہ رات بھر اسپتال میں قیام کریں گے۔
خاتون اول مشیل بولسونارو کے مطابق صدر اب بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
جنوری کے اوائل میں صدر کو آنتوں کے مسائل کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ برازیل کے صدر کو 2018 میں قاتلانہ حملے کے بعد سے صحت کے مسائل کا سامنا ہے۔ مسٹر بولسنارو کو اس وقت میناس گیریس صوبے کے شہر جوز ڈی فورا میں ایک انتخابی ریلی کے دوران چھرا گھونپا گیا تھا، جس سے آنتوں میں خون لے جانے والی شریان کو نقصان پہنچا تھا۔ اس کے بعد ان کے کئی آپریشن ہوئے۔