نئی دہلی: دہلی-این سی آر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث زمین کافی دیر تک لرزتی رہی جس کے بعد لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل کر کھلی جگہ پر آ گئے۔
دہلی-این سی آر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث زمین کافی دیر تک لرزتی رہی جس کے بعد لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل کر کھلی جگہ پر آ گئے
قومی مرکز برائے ارضیات کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 تھی اور اس کا مرکز نیپال میں تھا۔ دہلی این سی آر کے علاوہ مغربی یوپی اور اتراکھنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے کافی دیر تک آتے رہے۔ زلزلے کی شدت اتنی شدید تھی کہ لوگ فوری طور پر گھروں اور دفاتر سے باہر سڑکوں پر نکل آئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ زلزلے کا مرکز نیپال میں تھا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ آدھے گھنٹے کے وقفے سے دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت اتنی شدید تھی کہ دہلی سے لے کر اتراکھنڈ تک پورے شمالی ہندوستان میں زمین لرز اٹھی۔ اتراکھنڈ کے کھتیما میں بھی لوگوں نے جھٹکے محسوس کئے۔