انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم کو انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کی خبر کے مطابق برینڈن میک کولم کو کرس سلور ووڈ کی جگہ کوچ مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے فروری میں آسٹریلیا میں ایشز سیریز میں انگلینڈ کی 4-0 سے شکست بعد کوچ کا عہدہ چھوڑ دیا تھا اور پال کولنگ ووڈ نے نگران کوچ کے طور پر ذمےداریاں سنبھالی تھیں۔40 سالہ برینڈن میک کولم اس وقت انڈین پریمیئر لیگ ٹوئنٹی 20 ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے انچارج ہیں۔









