رامپور: رام پور اسمبلی ضمنی انتخاب کو لے کر سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ اسی سلسلے میں سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو جمعرات کو رام پور پہنچے اور قلعہ کے میدان میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔
اس جلسہ عام میں اعظم خان، ان کے ایم ایل اے بیٹے عبداللہ اعظم خان اور ایس پی کے سبھی بزرگ رہنما موجود تھےاکھلیش یادو نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایس پی امیدوار عاصم راجہ کو ووٹ دیں۔ اس کے ساتھ ہی اکھلیش یادو نے ریاست کے دونوں نائب وزیر اعلیٰ کو پیشکش بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 100 ایم ایل اے لائیں اور وزیر اعلی بنیں۔ اسی دوران سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان نے اسٹیج پر آتے ہی پولیس پر اپنا غصہ نکالا۔ انہوں نے سٹیج سے کپتان صاحب زندہ باد CO صاحب زندہ باد کے نعرے لگائے۔