نئی دہلی/لندن،: برطانیہ نے میسور کے حکمران ٹیپو سلطان کے لیے بنائی گئی 18ویں صدی میں سونے چاندی سے جڑی فلنٹ لاک اسپورٹنگ گن کی برآمد پرروک لگادی ہے تاکہ خریدار کو آگے آنے کا وقت مل سکے ۔
برطانیہ نے یہ بندوق عوامی مطالعہ اور تعلیم کے لیے رکھی ہے ۔ اس کی قیمت 20 لاکھ پاؤنڈ ہے ۔
برطانیہ کے آرٹس اینڈ ہیریٹیج سکریٹری لارڈ پارکنسن نے سلطان آف میسور کی فلنٹ لاک اسپورٹنگ گن پرایکسپورٹ بار اس امید میں رکھا ہے کہ اسے یہاں برطانیہ میں عوامی نمائش کے لیے رکھا جا سکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ خوبصورتی سے سجائی گئی بندوق میسور کے سلطان کے لیے بنائی گئی تھی اور یہ 1793 اور 1794 کے درمیان کی ہے ۔ چودہ بور بندوق کو شوٹنگ کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا اور اس پراس کے بنانے والے اسد خان محمد کے دستخط ہیں۔
Export bar imposed to keep Tipu Sultan's rare sporting gun in UK https://t.co/E6WgkESujG pic.twitter.com/kczQ6dTGnU
— EastMojo (@EastMojo) May 30, 2023
انہوں نے بتایاکہ میسور کے ٹائیگر کے نام سے مشہور ٹیپو سلطان اینگلو میسور جنگوں کے دوران برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی اور اس کے اتحادیوں کے مخالف تھے ۔ وہ 04 مئی 1799 کو اپنے گڑھ سری رنگا پٹنم (سری رنگا پٹنہ) کا دفاع کرتے ہوئے مارے گئے تھے ۔
سلطان کی موت کے بعد، ان کے مخصوص ذاتی ہتھیار ممتاز فوجی شخصیات کے حوالے کر دیے گئے ۔ یہ آتشیں اسلحے جنرل دی ارل کارن والس کو پیش کیا گیا تھا جو اس سے قبل 1790 اور 1792 کے درمیان ٹیپو سے لڑ چکے تھے ۔
UK bars export of Tipu Sultan's rare sporting gun valued at £2m https://t.co/hsOyR6yVls
— TOI World News (@TOIWorld) May 29, 2023