برطانیہ کے شاہ چارلس سوم میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس حوالے سے پیر کو بکنگھم پیلس کی جانب سے ایک ای میل پر مبنی بیان میں اعلان کیا گیا۔
یاد رہے کہ شاہ برطانیہ کا حال ہی میں لندن کے ایک نجی اسپتال میں بینائن پروسٹیٹ کے بڑھنے کے باعث سرجری کی گئی تھی۔
شاہی محل کے مطابق اس سرجری کے بعد کیے جانے والے ٹیسٹ میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
تاہم شاہی محل نے یہ نہیں بتایا کہ 75 سالہ شاہ چارلس سوم میں کس قسم کے کینسر تشخیص کی گئی ہے اور کینسر کا کونسا اسٹیج ہے۔ بکنگھم پیلس کے مطابق بیماری کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔