برطانیہ کی قدیم ترین سکے بنانے والی کمپنی نے برطانوی مسلمانوں کے لیے اسلام کے مقدس ترین مقام خانہ کعبہ کے نقش والے گولڈ بار (سونے کے بسکٹ) جاری کر دیے۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی کمپنی نے ویلز کی مسلم کونسل سے مشاورت کے بعد 20 گرام سونے کے بار بنائے ہیں۔سونے کے ایک بار کی قیمت ایک ہزار 156 برطانوی پاؤنڈ یا تقریباً 4 لاکھ پاکستانی روپے مقرر کی گئی ہے۔









