برازیلیا، 7 جون ؛ ایک مشہور برطانوی صحافی اور برازیل کے مقامی امور کے ماہر برازیل کی دور افتادہ جاوری وادی میں لاپتہ ہو گئے۔
سی این این نے مقامی تنظیم کے کوآرڈی نیٹر (یو این آئی اے آر ای اے)کے حوالے سے پیر کو بتایا کہ پندرہ سال سے برازیل میں کام کررہے 57 سالہ صحافی ڈوم فلپس اور چھٹی پر چل رہے مقامی قومی فاؤنڈیشن (ایف یو این اے آئی) کے ایک ملازم برینو اراجو پریرا 30 گھنٹے سے زیادہ وقت سے لاپتہ ہیں۔
تنظیم نے کہا کہ سیٹلائٹ سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ان دونوں جوڑے کی آخری موجودگی ساؤ رافیل پر پائی گئی تھی۔ ان دونوں کا اتوار کی صبح یہاں مقامی رہنما سے ملاقات کا پروگرام تھا لیکن وہ نہیں پہنچے۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ یہ دونوں دو گھنٹے کے سفر پر اٹالیہ ڈو نورٹ بھی جانے والے تھے لیکن وہ وہاں نہیں پہنچے۔ تنظیم نے لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔
ایمیزون کے گورنر ولسن لیما نے سرچ آپریشن کو مضبوط اور تیز کرنے کے لیے خصوصی پولیس یونٹس کی تعیناتی کا حکم دیا۔ لیکن دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق دوسرے دن پیر کی رات تک تلاش کے بعد بھی ان دونوں افراد کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
شمال مشرقی شہر سلواڈور میں رہنے والی ان کی اہلیہ الیسندرا سمپائیو نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے برازیلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ لاپتہ افراد کی تلاش میں تیزی لائیں،ہمارے خاندان میں مایوسی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کو لاپتہ ہوئے 30 گھنٹے سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور جنگل میں لاپتہ افراد کے لیے ہر لمحہ زندگی اور موت کا سوال ہے۔
سی این این کے مطابق وادی جویری میں بہت سے دریا اور گھنا جنگل ہے جس کی وجہ سے کسی بھی چیز تک پہنچنا بہت مشکل ہے۔