برطانوی مسافر طیارے کو 30 ہزار فُٹ کی بلندی پر ہوا کے شدید دباؤ کے باعث جھٹکے لگے جس سے عملے کے 5 افراد زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق طیارہ سنگاپور سے لندن جا رہا تھا کہ پرواز کے دوران اسے ہوا کے شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹس کے مطابق اس دوران مسافر شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے جبکہ سیٹ بیلٹس کے باعث بھی مسافروں کی کمر اور پیٹ پر خراشیں آئیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد پائلٹ نے سنگاپور واپس آنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد مسافروں کو ہوٹل میں رہائش فراہم کی گئی اور بعد میں ان کی دوبارہ بکنگ کرا دی گئی۔