برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے مسلم کمیونٹی اور مساجد کو نفرت انگیز حملوں سے بچانے کے لیے 10 ملین پاؤنڈ کی اضافی فنڈنگ کا اعلان کیا ہے۔

سر کئیراسٹارمر نے وزیر داخلہ شبانہ محمود کے ساتھ مشرقی سسیکس کی مسجد کا دورہ کیا۔
اس موقع پر برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برطانیہ کو اپنی رواداری پر فخر ہے، کسی بھی کمیونٹی پر حملے پوری قوم اور ہمارے رواداری پر حملے ہیں۔








