کانپور: ایک پرائمری اسکول میں دو طالبات کے ذریعہ جھاڑو لگانے کاویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہاہے،ضلع کے بھیتر گاؤں بلاک کے امور گاؤں واقع اعلیٰ پرائمری اسکول کایہ ویڈیوبتایا جارہاہے۔
ویڈیو وائرل ہونے پر ذمہ داران میں مچاکہرام
اس معاملہ میں بی ایس اے نے جانچ کراکر کارروائی کی بات کہی ہے۔بتایاجارہاہے کہ بھیتر گاؤں بلاک میں ذمہ دار افسران کی لاپروائی کاخمیازہ طلبا وطالبات کو بھگتنا پڑرہاہے،
دوشنبہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دوطالبات کا ایک ویڈیو پرائمری اسکول احاطہ میں جھاڑو لگاتے ہوئے وائرل ہوا۔ویڈیو وائرل ہوتے ہی افسران میں کہرام مچ گیا۔ ویڈیو میں دوطالبات اسکول احاطہ میں جھاڑو لگاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
،جبکہ کچھ طالبات میز کو کمرے سے باہر نکال کر لاتی ہوئیں دکھائی دے رہی ہیں۔ اس سلسلہ میں اسکول کے ہیڈ ماسٹر انوپ سنگھ نے بتایاکہ کیلا خریدنے کے سبب ہم ۹بجکر ۱۵منٹ پر آئے تھے اس سے پہلے کسی دیہی باشندےنے ویڈیو بنالیاہوگا،
اس پر جب بلاک تعلیمی افسر سے بات کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کا نمبر بند تھا ۔جب بیسک تعلیمی افسر سجیت کمار سے بات کی گئی توانہوںنے بتایاکہ وائرل ویڈیو کی جانچ کرواکر قصور وار ٹیچر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔