جھانسی : اترپردیش کے ضلع جھانسی کے برو اساگر تھانہ علاقے میں معمولی تنازع میں چھوٹے بھائی کے ذریعہ بڑے بھائی کا قتل کئے جانے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔
سرکل افسر ٹہرولی نے پیر کو بتایا کہ تھانہ علاقے کے نگونا کھیرا محلہ باشندہ سونو (24) اور مونو کشواہا (20) کے درمیان اتوار کی دیر رات شراب پینے کے بعد کوئی تنازع ہو گیا تھا۔
چشم دیدوں کے مطابق آپس میں تنازع کررہے بھائیوں کا جھگڑا اچانک مارپیٹ میں تبدیل ہوگیا اور مشتعل چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کے سر پر پتھر سے وار کردیا اور پھر اس کا سر کچل دیا۔
واقعہ کو انجام دے کر مونو موقع پر ہی بیٹھ گیا اور اپنی ماں کو جانکاری دی۔ واقعہ کی جانکاری ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے ملزم مونو کو گرفتار کرلیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ۔