ممبئی 21 جولائی (یواین آئی) معیشت کے تئیں سرمایہ کاروں میں مثبت سوچ کے درمیان اسٹاک مارکیٹوں میں ابتدائی کاروبارمیں آج بھی تیزی دیکھنے میں آئی۔
زبردست خریداری کے درمیان بی ایس ای کا 30 شیئروں والا انڈیکس سینسیکس 404.62 پوائنٹس کی اونچائی پرجاکر 37،823.61 پوائنٹس پر کھلا اور کچھ ہی دیر میں تقریبا 500 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 37،907.22 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 103.90 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11،126.10 پوائنٹس پر کھلا اور 11،164.45 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
خبر لکھے جانے تک سینسیکس 480.25 پوائنٹس یا 1.28 فیصد اضافے کے ساتھ 37،899.24 پوائنٹس پر تھا اور نفٹی 138.90 پوائنٹس یا 1.26 فیصد اضافے کے ساتھ 11،161.10 پوائنٹس پر کاروبار کررہاتھا۔
درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے انڈیکس میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی۔ مارکیٹ کو ریلائنس انڈسٹریز ، ایچ ڈی ایف سی بینک ، آئی سی آئی سی آئی بینک اور ایچ ڈی ایف سی جیسی بڑی کمپنیوں کو خریداری میں مدد ملی۔ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا تاثر مضبوط تھا کیونکہ بیشتر ایشین بڑی مارکیٹیں سبز نشان میں رہنے سے بازار میں سرمایہ کاری کی سوچ مثبت رہی۔