نئی دہلی،14 دسمبر( یواین آئی) بارڈر سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے 1971 کی جنگ میں پاکستان پر فتح کا جشن منانے کے لئے اتوار کی رات بارڈر پر بیٹن ریلے ریس کا انعقاد کیا ، جس نے 11 گھنٹوں میں 180 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔
اس جنگ میں شامل جنگجوؤں کو یاد کرنے اور ان کے اعزاز کے لئے بارڈر سیکیورٹی فورس نے انوپ گڑھ کے اے پی جے عبد الکلام اسٹیڈیم میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔
اس پروگرام کے ایک حصے کے طور پراتوار کی رات بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار تاربندی کے ساتھ ساتھ کچی پکی سڑکوں اور ریت کے ٹیلوں کو عبور کرتے ہوئے صرف 11 گھنٹوں میں 180 کلومیٹر کے راستے کو عبور کرکے کیلاش چوکی پر پہنچے۔
اس دوڑ میں جوانوں کی زیادہ سے زیادہ شریک ہواس کیلئے ہر ایک جوان اپنی پوری طاقت کے ساتھ 400 سے 500 کلو میٹر تک دوڑا۔ یہ جوان پیر کے روز انوپ گڑھ کے اے پی جے عبد الکلام اسٹیڈیم میں پہنچے۔
یہاں ہندوستان پاکستان جنگ میں بارڈر سیکیورٹی فورس میں شامل فوجیوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ انہوں نے بارڈر سیکیورٹی فورس کے دیگر اہلکاروں ، جنرلوں اور افسران کے سامنے جنگ کے تجربات بھی شیئر کیے۔ بارڈر سیکیورٹی فورس کے متعدد سینئر افسران بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔
قابل ذکر ہے کہ 1971 میں 3 دسمبر سے 16 دسمبر تک ہندوستان اور پاکستان کے مابین زبردست جنگ ہوئی تھی جس میں پاکستان کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔