لکھنؤ: 11 جولائی(یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی سپریمو مایاوتی نے کرناٹک اور گوا میں بی جے پی پر اراکین اسمبلی کو دولت و طاقت کی بنیاد پر توڑنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مرکز میں حکمراں جماعت کی یہ حرکت جمہوریت کو شرمسار کرنے والاہے۔
بی ایس پی سپریمو نے جمعرات کو اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’ بی جے پی نے ای وی ایم کا غلط استعمال اور دولت و پاور کا استعمال کر کے مرکزی حکومت میں دوبارہ واپسی کرلی ہے لیکن 2018۔19 میں ملک میں ہوئے سبھی اسمبلی انتخابات میں شکست کھانے والی بی جے پی اب کسی بھی طرح سے غیر بی جے پی حکومتوں کی گرانے میں لگی ہوئی ہے جس کا بی ایس پی سخت لفظو ں میں تنقید کرتی ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک میں دل بدل قانون میں سختی لائی جائے۔
बीजेपी ईवीएम में गड़बड़ी व धनबल आदि से केन्द्र की सत्ता में दोबारा आ गई लेकिन सन् 2018 व 2019 में देश में अबतक हुए सभी विधानसभा आमचुनाव में अपनी हार की खीज अब वह किसी भी प्रकार से गैर-बीजेपी सरकारों को गिराने के अभियान में लग गई है जिसकी बीएसपी कड़े शब्दों में निन्दा करती है।
— Mayawati (@Mayawati) July 11, 2019