لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے اترپردیش کے آئندہ سال ہونے والے انتخابات میں پارٹی کی جیت کا دعوی کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ پارٹی سال 2007 کے انتخابات کی تاریخ کو سال 2022 کے اسمبلی انتخابات میں دہرائے گی۔
اترپردیش کے سابق وزیر اعلی نے یہاں میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ جس طرح بی ایس پی نے سال 2007 میں سماج کے سبھی طبقات خاص کر اعلی طبقات میں برہمن سماج کی حمایت حاصل کر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔